مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کی آباد کاری کی جا رہی ہے ‘مقامی آبادی کا تناسب بدلا جا رہا ہے ،غیرکشمیریوں کو ڈومیسائل دیکرمقبوضہ کشمیرمیں آباد کیاجارہا ہے‘پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد کے مطالبہ کو مختلف فورمز پر بارہا اٹھا چکا ہے‘عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں‘بھارت مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے آبزرور گروپ کو رسائی فراہم نہ کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ،بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈیموگرافک تبدیلیاں لانے کوششیں بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں، 27 دسمبر سے روس میں افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان،چین اور روس سیکرٹری خارجہ کی سطح کے مذاکرات ہوں گی,سیکرٹری خارجہ پاکستان کی نمائند گی کریں گے ،728پاکستانی سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہیں،پاکستانی سفارت خانہ ان کو سہولیات فراہم کر رہا ہے

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

جمعرات 22 دسمبر 2016 14:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کی آباد کاری کی جا رہی ہے اور مقامی آبادی کا تناسب بدلا جا رہا ہے ،غیرکشمیریوں کو ڈومیسائل دیکرمقبوضہ کشمیرمیں آباد کیاجارہا ہے،پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے مطالبہ کو مختلف فورمز پر بارہا اٹھا چکا ہے ،عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں،بھارت مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے آبزرور گروپ کو رسائی فراہم نہ کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ،بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈیموگرافک تبدیلیاں لانے کوششیں بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں، 27 دسمبر سے روس میں افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان،چین اور روس سیکرٹری خارجہ کی سطح کے مذاکرات ہوں گی,سیکرٹری خارجہ پاکستان کی نمائند گی کریں گے ،728پاکستانی سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہیں،پاکستانی سفارت خانہ ان کو سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاہے کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت بنیادی انسانی حقوق کی خلا ف ورزیوں میں مصروف ہے۔اب تک 6000 معصوم کشمیری پیلٹ گنز کا نشا نہ بن چکے ہیں۔160 سے زاید کشمیریوں کو بیدردی سے شہید کیا جا چکا ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ عالمی سطح پراٹھارہے ہیں۔

5ماہ میںمقبوضہ کشمیر میں 10ہزار سے زاید بے گنا ہ کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔وہاں 17 ہزار کشمیریوں کو ابھی تک زخمی کیا جا چکا ہے۔پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے مطالبہ کو مختلف فورمز پر بارہا اٹھا چکا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کی آباد کاری کی جا رہی ہے جو کہ غیر قانونی ہے۔

برلن کے افسوسناک واقعہ پر کچھ پاکستانیوں کی جانب سے ذمہ دارانہ رویہ اختیار نہیں کیا گیا۔برلن کے افسوسناک واقعہ پر کچھ پاکستانیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ذمہ دارانہ رویہ اختیار نہیں کیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ کی ایک تقریب میں بھارتی وزیر اعظم کا بیان میڈیا میں دیکھا ہے۔بھارت کی پاکستان میں مداخلت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ,سیکورٹی کے مشیر اجیت دیول کے بیانات کا معاملہ اقوام متحدہ کے ساتھ بار بار اٹھایا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ 728پاکستانی سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہیں۔پاکستانی سفارت خانہ ان کی امداد کر رہا ہے اور انہیں لیبر کورٹ کی سہولیات بھی فراہم کر رہا ہے۔روزانہ کی بنیاد پر 160-170 پاکستانیوں کے کیس دیکھے جا رہے ہیں۔

قونصلیٹ نے وزارت داخلہ کو پاکستانیوں کو آزاد ویزا نہ دینے کی درخواست کی ہے۔پاکستانی مختلف جرائم میں بھی سعودی جیلوں میں ہیں۔افغانستان میں امن و امان کا قیام ہاکستان کے مفاد میں ہے۔افغانستان میں قیام امن کی غرض سے پاکستان تمام تر کوششیں کر رہا ہے۔ 27دسمبر سے روس میں پاکستان،چین اور روس سیکرٹری خارجہ کی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔سیکرٹری خارجہ پاکستان کی نمائند گی کریں گے ۔

مذاکرات افغانستان میں قیام امن کے لئے ہو ں گے ۔پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔دیگر ممالک کی جانب سے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں اور پاکستان کی قربا نیوں کو بھی سراہا گیا۔پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف کامیابی سے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے کیا گیا۔دورہ امریکہ کے دوران طارق فاطمی نے مختلف اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ قطرکا وفد کے دورہ پاکستان کے دوران ملاقاتوں اور مصروفیات کا علم نہیں ہے۔