Live Updates

عمران خان نے لٹیروں کیخلاف جو آواز بلند کی ہے اس کا نتیجہ پاکستان کے عوام کے حق میں ہوگا ‘پاکستان کو نسل در نسل سیاست کرنے والوں سے انشاء اللہ نجات دلا کر رہیں گے ‘موروثی سیاست کرنے کا کڑا احتساب وقت کی ضرورت ہے

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیرکے رہنماطلحہ چوہدر ی کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 22 دسمبر 2016 13:51

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیرکے رہنماطلحہ چوہدر ی نے کہا کہ عمران خان نے لٹیروں کیخلاف جو آواز بلند کی ہے اس کا نتیجہ انشاء اللہ پاکستان کے عوام کے حق میں ہوگا پاکستان کو نسل در نسل سیاست کرنے والوں سے انشاء اللہ نجات دلا کر رہیں گے موروثی سیاست کرنے کا کڑا احتساب وقت کی ضرورت ہے جنہوں نے پاکستان کو باپ کی جاگیر سمجھ کر لوٹ مار کی انشاء اللہ ان کا وقت قریب آن پہنچا ہے ۔

آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے کپتان عمران خان نے ہر جگہ پر اپنے کھلاڑیوں کو سیٹ کر لیا اب انشاء اللہ جیت ہماری ہو گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاطلہ چوہدر ی نے کہا کہ کپتان کے کھلاڑی نے جس نے سوائے جیت کے دوسرا کوئی لفظ نہیں سنا انشاء اللہ19سالہ جدوجہد کا صلہ بہت قریب آن پہنچا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کرپٹ اور دھاندلی کی پیداوار ہے جس نے پاکستان کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور ان کے مینڈیٹ کو چوری کیا ہے جس کو کسی بھی صورت حکومت کرنے کا حق حاصل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ عوام سے دھوکہ دہی کر کے اقتدار حاصل کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کپتان عمران خان اقتدارکیلئے نہیں بلکہ پاکستان کے بہترین مستقبل کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں اگر عمران خان کی جگہ اس کرپٹ زدہ ٹولے کو ختم کرنے کیلئے کوئی اور قدم بڑھتا تو انشاء اللہ ہم اس کے ساتھ ہوتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات