Live Updates

عمران خان صرف بڑھکیں مارتے ہیں ان کو سیاست کی الف بے کا بھی پتہ نہیں ہے ‘ان کو ملک کے حالات سے کوسروکار نہیں ہے بلکہ وہ صرف ملک کو دھرنا سیاست سے تباہ کرنا چا ہتے ہیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماحذیفہ ملک کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 22 دسمبر 2016 13:51

اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماحذیفہ ملک نے کہا ہے کہ عمران خان صرف بڑھکیں مارتے ہیں ان کو سیاست کی الف بے کا بھی پتہ نہیں ہے ‘ان کو ملک کے حالات سے کوسروکار نہیں ہے بلکہ وہ صرف ملک کو دھرنا سیاست سے تباہ کرنا چا ہتے ہیں،عمران خان کی جماعت کو 2018کے نتخابات میں وہ سبق سکھائیں گے جو وہ مدتوں یاد رکھیں گے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاحذیفہ ملک نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے مسلم لیگ ن نے اقتدار سبنھالتے ہی عوام کی خوشخالی اور ملک کی بہتری کیلئے دن رات کام کرکے ان کو ریلیف دیا جس کی وجہ سے ملک آج بہترین سمت جارہا ہے جس کا بین الااقوامی ممالک بھی اعتراف کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی بہترین کاوشوں سے ملک کے اندر دہشت گردی میں نمایاں کمی ہوئی ہے قائد پاکستان کی کاوشوں سے آج پاکستان کی معاشی حالت دنیا کے کئی ممالک سے بہتر ہوچکی ہے پاکستان دن بدن ترقی کی طرف گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ2018الیکشن میں عوام مسلم لیگ ن کو کامیاب کروائیں گے اور بہترین ملکی خدمت کرنے کے عوض ن لیگ کو ایک بار پھر اقتدار سونپے گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات