وزیر اعظم کی جانب سے بنایا جانے والا پبلک سروس کمیشن میرٹ کی بالادستی کا واضح اعلان اور ثبوت ہے ‘ وزیر اعظم فاروق حیدر نے کسی قسم کے دباو کو خاطر میں نہ لاکر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہر حال میں شفافیت لا کر رہیں گے

آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن راجہ جاوید اقبال کی وفد سے بات چیت

جمعرات 22 دسمبر 2016 13:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن راجہ جاوید اقبال نے کہاہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے بنایا جانے والا پبلک سروس کمیشن میرٹ کی بالادستی کا واضح اعلان اور ثبوت ہے ۔ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کسی قسم کے دباو کو خاطر میں نہ لاکر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہر حال میں شفافیت لا کر رہیں گے ۔

کشمیری عوام نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ایجینڈے کو ووٹ دئیے جس پر عملدرآمد کیا جائے گا ۔آزاد کشمیر میں حقیقی تعمیر و ترقی ،میرٹ کی بالا دستی میں ہے ۔راجہ جاوید اقبال نے ان خیالات کا اظہار ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوے کیا ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایک ایسا پبلک سروس کمیشن قائم کیا ہے جس کے ارکان دیانت دار ،ایماندار ،میرٹ کے پاسبان اور باکردار ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے اب خطرے کی کوئی بات نہیں رہی جو اہل ہو گا وہ ہی جگہ پائے گا ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی نو منتخب حکومت آزاد کشمیر میں عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی میرٹ کی بالا دستی، عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے اور عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن کا ہر رکن انتہائی شفاف ماضی کا حامل ہے جو ریاست کو ایسی نوجوان سول سروس فراہم کریں گے جو حقیقی معنوں میں عوام کے لیے اور ریاست کی ترقی کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ بنیاد ہے جس پر ایک مضبوط عمارت کی تعمیر کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :