پوری کشمیری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کی خد مات پر خراج تحسین پیش کرتے ہے ‘یقین دلاتی ہے کہ مشکل سے مشکل وقت میں بھی کشمیری قوم مسلح افواج کی پشت پر ہر قسم کی قر بانی دینے سے بھی دریغ نہیں کر ے گی

مسلم کانفرنس کے نائب صدر سابق امیدوارقانون ساز اسمبلی راجہ ظفر معروف کی بات چیت

جمعرات 22 دسمبر 2016 13:48

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوارقانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے چارکھڑی شریف راجہ ظفر معروف نے کہا کہ پوری کشمیری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کی خد مات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یقین دلاتی ہے کہ مشکل سے مشکل وقت میں بھی کشمیری قوم مسلح افواج کی پشت پر ہر قسم کی قر بانی دینے سے بھی دریغ نہیں کر ئے گی ‘ہماری مسلح افواج نے شجاعت قربانی اور ایثار کے ساتھ ساتھ اعلیٰ جنگی مہارت ،حکمت عملی اور نظم و ضبط کے ایسے مظاہرے پیش کیے جن کی مثالیں دنیا کی تاریخ میں کم نظر آتی ہیں دفاع وطن کی اس جنگ میں ہماری مسلح افواج کو عوام کی بھر پور حمایت بھی حاصل تھی مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام اپنے حق کے لیے لازوال قربانیاں پیش کی ہیںبھارت نے نہتے اور بے سروسامان کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے لیکن کشمیری عوام ان مظالم کا بڑی جوان مردگی سے مقابلہ کر رہے ہیں ان کے حوصلے بلند ہیں انشااللہ وہ دن دور نہیں جب وہ اپنی آزادی کی منزل حاصل کر کے رہیں گے 67 سال گزر نے کے اباوجود دو قومی نظر یہ کی بنیاد پر آج بھی اپنے اسلاف کی قر بانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے آگ اور خون کے در یاکو عبور کر کے تکمیل پاکستان کی جدو جہد میں مصروف ہیںراجہ ظفر معروف نے کہا کہ کار کنان مسلم کانفرنس صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں پاکستان کے استحکام، تحریک آزادی کشمیر اور تحریک حر یت کی کامیابی تک جدو جہد جاری رکھیں گئے مضبوط دفاع پاکستان کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے آل جمون وکشمیر مسلم کانفرنس مسلح افواج کے شانہ بشانہ دفاع وطن کیلئے اپنی جان و مال قربان کر کے کا عہد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

راجہ ظفر معروف نے کہا کہمسلم کانفرنس نظر یاتی قوت کی حامل کشمیریوں کی سیاسی قوت ہے جس نے گو نا گو مشکلات کے باوجود دین اسلام کی سر بلندی، پاکستان کی مضبوطی اور تحریک حریت کو دنیا میں اجا گر کر نے میں تاریخی کردار ادا کیا سازشوں کے زریعہ سے تقسیم کر نے والے ماضی میںگم ہوئے اور اب ایسا کر نے والے جلد ہی ماضی کی داستان بن جا ئیں گئے آل جمو ں وکشمیر مسلم کانفرنس نے ریاست جموں وکشمیر کے عوام میں بے چینی کیفیت کو ختم کیا اور کشمیری مسلمانوں کو ایک پائیدار پلیٹ فارم مہیا کیا مسلم کانفرنس نے بننے سے لے کر آج تک ریاست کے تشخص پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دی کارکنان آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس پورے آزاد کشمیر بلکہ بیرو نی دنیا میں بسنے والے تارکین وطن آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے پر چم تلے تحریک آزادی کشمیر اور صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں دوقومی نظریہ اور الحاق پاکستان کیلئے جدو جہد کو جاری رکھے گئے ۔

متعلقہ عنوان :