نیو سٹی ٹیچنگ ہسپتال ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ‘ملازمین معاشرے میں اہم ستون کا کردارادا کرتے ہیں پسند نہ پسند کی بناہ پر تعیناتیاں اور فراغت کا سلسلہ بند ہونا چاہیے

ْمسلم کانفرنس کے سنیئر نائب صدرسابق چیئر مین زکوة کمیٹی شکوراحمد مغل کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 22 دسمبر 2016 13:48

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) نیو سٹی ٹیچنگ ہسپتال ملازمین کے مسائل کو ترجیع بنیادوں پر حل کیا جائے ملازمین معاشرے میں اہم ستون کا کردارادا کرتے ہیں پسند نہ پسند کی بناہ پر تعیناتیاں اور فراغت کا سلسلہ بند ہونا چاہے میرپور کے اداروں میں میرپور کے پڑھے لکھے نوجوانوں کا حق ہے حق تلفی براداشت نہیں کی جائے گی میرپور کے عوام نے منگلاڈیم کی شکل میں دوہری قر بانی دی ان کی قر بانیوں کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتاہمارے اباواجداد نے منگلا ڈیم کی شکل میں دوہری قر بانی دی مگر آج بھی میرپور شہر مسائل کی آمجاہ بن چکا دھونس ودھاندلی سے میرپور کے عوام کے حقوق کو غضب نہیں ہونے دیں گے ہر دور میں عوام کے حقوق کی بات کی اورآئندہ بھی کرتا رہوں گا میرپور کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک برداشت نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے سنیئر نائب صدرسابق چیئر مین زکوة کمیٹی شکوراحمد مغل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ میرپور کے عوام آج سوئی گیس، بجلی کی لوڈ شیڈنگ، ملازمت کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو چکے منگلاڈیم کی شکل میں قر بانی دینے والے آج پانی کی بوند بوند کو تر س رہے ہیں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں کے بل تھما کر اہلیان میرپور کو لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کی شدید مذ مت کرتے ہیں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے سنیئر نائب صدرسابق چیئر مین زکوة کمیٹی شکوراحمد مغل نے کہا کہ میرپور شہر سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر ہے جس کی اکثریت آبادی بیرون ممالک روزگار کی تلاش میں مصروف ہے اورکثیر تعدادمیں زر مبادلہ یہاں بھجتی ہے مگر سہولیات کے فقدان نے یہاں عوام میں مایوسی سی پیدا کر دی ہے حکمران ہوش کے ناخن لیتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے کردارادا کریں۔