اوستہ محمد میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں4افراد زخمی ہوگئے

جمعرات 22 دسمبر 2016 13:48

جعفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ،4افراد زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق کے مطابق جمعرات کو جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد علی آباد کے قریب دو موٹرسائیکلوںمیں اچانک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں طارق ،میرخان ،ظہور اور مھیم خان زخمی ہوگئے ،پولیس کوا طلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیاجہاں انہیں طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :