خیبرٹیچنگ ہسپتال میں لبلبے کے تپ دق کے حوالے سے کانفرنس کاانعقاد

جمعرات 22 دسمبر 2016 13:06

پشاور۔22دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) خیبرٹیچنگ ہسپتال (کے ٹی ایچ ) میں لبلبے کے تپ دق کے حوالے سے ڈیپارٹمنٹ آف سرجری سی وارڈ کے زیراہتمام ہفتہ وار کلینکل پیتھالوجیکل کانفرنس کاانعقاد کیاگیا،ڈاکٹر سرجیکل سی یونٹ ڈاکٹر مبشرہ احمد نے اس موضوع پر لیکچر دیا،اس موقع پر فیکلٹی ممبرز ،سپروائزر اورڈاکٹروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،کانفرنس کامقصدبیماری کے حوالے سے عام لوگوں اورڈاکٹروں میں آگاہی پیداکرناتھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مبشرہ کاکہناتھاکہ لبلبے کے تپ دق کاعلاج موجود ہے تاہم اس کی وقت پرتشخیص ضروری ہے ، ۔دیگر شرکاء کاکہناتھاکہ اس قسم کی کانفرنس سے ڈاکٹروں کے استعداد کارمیں اضافہ ہوگا اوربہتر طریقے سے مریضوں کاعلاج کرسکیں گے ۔کانفرنس کے اختتام پرسوال وجواب کاسیشن بھی ہوا۔