پولیس یوسف والا نے ڈی پی او آفس لیگل برانچ کے ہیڈ کلرک محمد اکرام کو گولیاں مارنے والے ڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 12:58

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) پولیس یوسف والانے ڈی پی او آفس لیگل برانچ ساہیوال کے ہیڈ کلرک محمد اکرام کو فائرنگ کرکے لوٹنے والے دو ڈاکوئوں محمد عامر اور عرفان کو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 4اکتوبر 2016کی رات کو یوسف والا کے قریب موٹر سائیکل سوار محمد اکرام کو ڈاکوئوں نے روک کر لوٹنے کی کوشش میں فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا کہ اس دوران دیہاتیوں کے آنے پر دیہاتیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو عرفان بھی زخمی ہوکر فرار ہو گیا تھا جو کہ گزشتہ روز پولیس یوسف والا نے دونوں ڈاکوئوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو ناجائز پسٹل تیس بور اور پانچ گولیاں برآمد کر لیں ۔

پولیس تھانہ یوسف والا نے ملزموں کے خلاف تین مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ڈاکوئوںنے ڈاکہ کی کئی وارداتوںکا بھی اعتراف کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :