غربی بائی پاس چیچہ وطنی طلباء اور بس کنڈیکٹر میں جھگڑا ٹریفک بلاک پولیس کی آمد پر طلباء فرار ہوگئے

جمعرات 22 دسمبر 2016 12:58

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) ساہیوال ملتان روڈ غربی بائی پاس چیچہ وطنی میں طلباء اور بس کنڈیکٹر میں جھگڑا کے بعد ٹریفک بلاک پولیس کی آمد پر طلباء فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق ایک مسافر بس نمبر 7555ایف ایس ایل جمعرات کی صبح دو بجے فیصل آباد سے ملتان جا رہی تھی کہ چند طلباء چیچہ وطنی سے بس میں سوار ہو گئے اورکنڈیکٹر شوکت رحمانی کے کرایہ طلب کرنے پرہنگامہ کھڑا کر دیا اور کنڈیکٹر کی ٹھکائی شروع کر دی جس پر ڈرائیور نے بس غربی بائی پاس پر روک کر سڑک کے درمیان میں کھڑی کر دی جس سے ٹریفک بلاک ہو گئی ایک گھنٹہ کی ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس کے آجانے پر طلباء کا گروپ فرار ہوگیا اور پولیس صدر نے ٹریفک بحال کراد ی ۔

پولیس ہنگامہ آرائی کرنے والے طلباء کی تلاش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :