سکاٹ لینڈ کے شاپنگ سنٹر نے خریداروں کے سونے کی سہولت بھی متعارف کرا دی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 21 دسمبر 2016 23:58

سکاٹ لینڈ کے شاپنگ سنٹر نے خریداروں کے سونے کی سہولت بھی متعارف کرا ..

سکاٹ لینڈ کے ایک شاپنگ سنٹر نے رات کو دیر سے شاپنگ کے لیے آنے والوں کے لیے نیا سیکشن لانچ کیا ہے، جہاں پر شاپنگ کرنے والے 15 منٹ تک سو سکتےہیں۔

(جاری ہے)


سلوربرن شاپنگ سنٹر، گلاسکو، سکاٹ لینڈ میں رات کو تاخیر سے کرسمس کی شاپنگ کرنے والے شاپنگ سنٹر میں ہی کچھ دیر سونےکے بعد تازہ دم ہو کر شاپنگ کر سکیں گے۔
شاپنگ سنٹر کی انتظامیہ کے نزدیک شدید رش کے اوقات میں کچھ دیر آرام کرنے سے خریداروں کا ذہنی تناؤ کم ہو جائے گا۔