خزانے کی تلاش کرنے والے کو ملنے والی انگوٹھی اس کی زندگی بدل سکتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 21 دسمبر 2016 23:58

خزانے کی تلاش کرنے والے کو ملنے والی انگوٹھی اس کی زندگی بدل سکتی ہے

روبن ہڈ کے شیروڈ جنگلات سے ملنے والی ایک انگوٹھی ، جس کی قیمت 70ہزار پاؤنڈ تک ہو سکتی ہے، مارک تھامپسن کی زندگی بدل سکتی ہے۔
34سالہ مارک فورک لفٹنگ ٹرک پر سپرے پینٹنگ کا کام کرتا ہے۔اسے قیمتی اشیاء کی تلاش کو بطور مشغلہ اپنائے ہوئے ڈیڑھ سال ہو چکےہیں۔ اسے میٹل ڈیٹیکٹر لے کر قیمتی اشیاء کی تلاش میں نکلے 20 منٹ ہی ہوئے تھے کہ اس کا میٹل ڈیٹیکٹر بجنے لگا۔

وہ سمجھا کہ شاید کسی پکنک پر جانے والے کے پیسے یا کوئی فضول چیز ہوگی مگر جب اس نے زمین کھود کر دیکھا تو اسے 14صدی کی سونے کی انگوٹھی ملی ۔

(جاری ہے)


مارک نے اپنی اس دریافت سے ماہرین کو مطلع کر دیا ہے۔ ماہرین نے اگر اسے خزانہ قرار دیا تو یہ حکومت کی تحویل میں چلا جائے گا مگر مارک کو اچھی خاصی رقم بطور انعام مل جائے گی۔ خزانہ کا حصہ ہونے کی صورت میں ہی انگوٹھی کی اچھی خاصی قیمت مل سکے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ انگوٹھی خزانہ قرار دی گئی اس کی قیمت 70ہزار پاؤنڈ ہو سکتی ہے۔
مارک کا کہنا ہے کہ اس انگوٹھی کی فروخت سے ملنے والے انعام سے اس کی زندگی بدل جائے گی۔ وہ اب تک کرایے پر رہتا ہے اگر انعام ملا تو اوہ اپنا گھر خریدے گا یا کسی اچھی جگہ منتقل ہوجائے گا۔