سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ حکومت کے خلاف فرد جرم ہے،عمران خان

سانحہ کا صرف چوہدری نثار کو ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیں مشرف نے بتا دیا ملک میں انصاف کا نظام نہیں طاقتور کا قانون ہے حکمرانوں نے اداروں نے کو تباہ کردیا،ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ بھی سامنے لائی جائے حمود الرحمن کمیشن رپورٹ سامنے لائی جاتی تو مشرف کے آنے کی نوبت ہی نہ آتی، نجی ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 21 دسمبر 2016 23:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ حکومت کی کارکردگی پر ہے اور حکومت کے خلاف فرد جرم ہے سا نحہ کا صرف چوہدری نثار کو ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیں مشرف نے بتا دیا ہے کہ اس ملک میں انصاف کا نظام نہیں طاقتور کا قانون ہے حکمرانوں نے اداروں نے کو تباہ کردیا ،یبٹ آباد کمیشن رپورٹ بھی سامنے لائی جائے اگر حمود الرحمن کمیشن رپورٹ سامنے لائی جاتی تو مشرف کے آنے کی نوبت ہی نہ آتی۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ 2016 ء میں پانامہ میں ایشیاء انکشاف ہوا کہ حکمرانوں کی کرپشن سامنے آئی اور کرپشن پانامہ میں ایسا انکشاف ہوا کہ حکمرانوں کی کرپشن ادارے تباہ کرتی ہے اور ادارے تباہ ہونے سے ملک تباہ ہوتا ہے نواز شریف کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آگیا ہے یوٹرن کا مطلب مقصد سے ہٹنا ہوتا ہے پانامہ پر تحقیقات کے مقصد تک پہنچنے کے لئے مختلف راستے اپنا رہے ہیں یوٹرن نہیں ہے انہوں نے کہاکہ نواز شریف اسمبلی آکر جواب دیں کہ انہوںنے اسمبلی میں جو بات کی وہ درست ہے یا جو سپریم کورٹ میں کہی وہ درست ہے ہمارا کام وزیراعظم سے جواب طلب کرنا ہے انہوں نے کہاکہ موٹو گینگ ٹی وی پر آکر رٹے رٹائے جملے بولتا ہے پانامہ کیس میں جو انکشافات ہوئے شریف خاندان نے ان کمپنیوں کی ملکیت تسلیم کرلی اب ہم کہاں سے ثبوت لائیں کہ یہ کیسے بنائی گئیں انہوں نے کہاکہ مشرف کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اس ملک میں انصاف کا نطام نہیں طاقتور کا قانون ہے اگر راحیل شریف نے انہیں بچایا ہے تو وہ طاقتور تھے ملک کے 90فیصد لوگ کہتے ہیں نواز شریف کو سزا نہیں ہوگی کیونکہ ہمارے ملک میں کبھی طاقتور کو سزا نہیں ہوئی انہوں نے کہاکہ ملکمیں ادارے تباہ ہوچکے ہیں عدلیہ اور فوج بچے ہیں ان پر بھی یہ لوگ قبضہ کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ شریف برادران نے تمام اداروں میں اپنے لوگ بٹھا رکھے ہیں انہوں نے کہاکہ مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا کہ آندھی چلی گئی تو وہ کون سی آندھی کی بات کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

اور اس کا کیا مطلب ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سب کچھ چھور کر بوسنیا چلے گئے وہ بتائیں بوسنیا سے کون سی سرمایہ کاری پاکستان لائیں گے انہوں نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ حکومت کی کارکردگی پر ہے قاضی فائز عیسیٰ کی رپورٹ حکومت کے خلاف فرد جرم ہے کوئٹہ سانحہ میں صرف چوہدری نثار کو ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیں اس کی ذمہ دار حکومت ہے انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے اسمبلی میں کہا تھا کہ لوگ پانامہ کو بھول جائیں گے ہم نے پانامہ کو بھولنے نہیں دیا اگر ہم عدالت نہ جاتے تو ان کا جھوٹ سامنے نہ آتا سپریم کورٹ میں مقدمہ چلا تو قطری شہزادے کا خط سامنے آیا انہوں نے کہا کہ ہم نے دھاندلی پر رپورٹ مانی تھی اگر رپورٹ کو تسلیم نہ کرتے تو سڑکوں پر آتے حکومت نے جو کام کرن تھے وہ نہیں کئے انہوںنے کہاکہ ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ سامنے لائی جائے کمیشن اس لئے بنائے جاتے ہیں کہ غلطیاں واضح ہوں یہ رپورٹ چھپا دیتے ہیں اگر حمود الرحمن کمیشن رپورٹ سامنے آئی تو مشرف کے آنے کی نوبت ہی نہ آتی۔

(عابد شاہ)