جرائم پیشہ افرادگرفتار،منشیات اوراسلحہ برآمد

بدھ 21 دسمبر 2016 23:41

ملتان ۔21دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر31جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم جمال دین سے 02 بوتل شراب، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم یونس سے 15 لیٹر شراب ،پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم محمد سعید سے 1110 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم الطاف سے رائفل، پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم سراج احمد سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزمان احسان، طاہر، محمد حسن، محمد علی، غلام مصطفی، حامد، فہد اور فاروق کو بلیئرڈ جواء کھیلتے ہوئے گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم محمد ارشدکو مجرم اشتہاری محمد عامرکو بھگانے پر، پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم شفقت کو مجرم اشتہاری وقار کو بھگانے پر،پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم ظفر نے مجرم اشتہاری سعید کو بھگانے پر گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ گلگشت نے ملزمان سلیمان اور مصطفی کو بغیر لائسنس گیس ری فل کرنے پر گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔جبکہ ملتان پولیس نی13اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔جن میں سے 4 کا تعلق کیٹیگری "ای" سے اور9ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔دریں اثناء ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران117نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں422نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی114موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :