محکمہ خصوصی تعلیم کے زیراہتمام انضمامی تعلیم کے موضوع پرورکشاپ کاانعقاد

بدھ 21 دسمبر 2016 23:41

ملتان ۔21دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) صوبائی محکمہ خصوصی تعلیم نے انضمامی تعلیم کے منصوبے سے منسلک پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے پارٹنرسکولوں کے مالکان کی تربیتی ورکشاپ کا آغاز کردیا ہے۔ یہ ورکشاپ محکمہ خصوصی تعلیم کے شاداب ٹریننگ سنٹر میں آج منعقد ہوئی جس میں ملتان و وہاڑی میں انضمامی ووچر سکیم کے منصوبے سے منسلک پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے 99 پارٹنرسکولوں کے مالکان نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انضمامی ووچر سکیم کی ڈائریکٹر ہما میر نے اپنے خطاب میں کہاکہ انضمامی تعلیم کے منصوبے سے معمولی نوعیت کی جسمانی معذوری کا شکار بچوں کی مفت تعلیم تک رسائی ممکن ہوئی ہے۔ اس طرح یہ بچے تعلیم حاصل کر کے اپنے پائوں پر کھڑا ہوسکیں گی-انہوں نے کہاکہ اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد معمولی معذوری کا شکار بچوں کی نشاندہی کی آگاہی کے ساتھ ساتھ اس منصوبے کے توسط سے خصوصی بچوں کی تعلیم کے ذریعے بحالی کے بارے میںضروری معلومات مہیاکرناہے۔ اس موقع پر مختلف ماہرین نے شرکاء کو خصوصی بچوںکی تعلیم کے حوالے سے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :