پیف سکالر شپ ملنے پر طلباء وطالبات کاخوشی کااظہار

بدھ 21 دسمبر 2016 23:41

ڈی جی خان ۔21دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء)ڈیرہ غازیخان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے سکالرز ڈیرہ غازیخان کے احسن ، لیہ کی ماہم عمران ، راجن پو رکی فریال احمد ، بصیرہ کے محمد احسن ، فورٹ منرو کی گل بی بی او ر والدین کے آرٹس کونسل میں منعقدہ تقریب کے دوران اظہارخیال نے شرکاء کو آبدیدہ کر دیا‘ طلبہ نے کہاکہ والدین معاشی مسائل میں گھرے ہوئے تھے‘ بورڈز کے امتحانات میں بہتر نمبر حاصل کرنے کے باوجود اعلی تعلیم کا حصول ناممکن نظر آ رہا تھا اس دوران پیف کا خط آیا اور وظائف کیلئے منتخب ہونے پر اب وہ اعلی تعلیم حاصل کرکے بہتر روزگار کے قابل ہو گئے ہیں‘ والدین نے اپنی علاقائی زبانوں میں مسائل کے بعد پیف سکالر شپ ملنے پر خوشی او رخواب کی تعبیر کو الفاظ میں بیان کیا جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔