وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ سے تعلیمی انقلاب آئے گا‘چودھری محمد شفیق

بدھ 21 دسمبر 2016 23:41

ڈی جی خان ۔21دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر خصوصی تعلیم پنجاب چودھری محمد شفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ سے تعلیمی انقلاب آئے گا‘ 2009میں دو ارب روپے سے شروع ہونے والے فنڈ میں 17ارب روپے جمع ہو چکے ہیں‘ رواں تعلیمی سال کے آخر تک سکالر شپ حاصل کرنے والوں کی تعداد دو لاکھ سے بڑھ جائے گی‘ سالانہ فنڈ دو ارب روپے سے بڑھا کر چارارب روپے کر دیاگیاہے‘ پیف فنڈ سے ہر سال ڈاکٹرز ، انجینئرز اور سائنسدان بنتے دیکھے ہیں‘ فنڈز کی اہمیت کا اندازہ وسائل سے محروم طلبہ اور والدین ہی لگا سکتے ہیں‘ معاشی مسائل میں گھرے خاندان کیلئے اعلی تعلیم خواب تھا جس کو وزیر اعلی پنجاب کے پیف فنڈ نے تعبیر دی۔

انہوںنے ان خیالات کااظہار آرٹس کونسل ڈیرہ غازیخان میں ڈویژنل سطح کے آگاہی سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے بچوں کے اعلی تعلیم کے خواب کو ممکن بنانے کیلئے فنڈ قائم کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف تعلیم اور صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں ان کی انتھک محنت کو ثمر دینے کیلئے خصوصی دلچسپی لینی ہو گی ․ ہڑتال کی روش ترک کرتے ہوئے عوامی خدمت کو شعار بنایاجائے۔

صوبائی وزیر چودھری محمد شفیق نے کہاکہ جنوبی پنجاب ترقی کے حوالے سے پیچھے نہیں رہے گا‘ بچوں کی ذہانت اور قابلیت پر فخر ہے‘ ذہانت کسی کی میراث نہیں‘ رکشہ چلانے والے اور مزدور طبقہ کے بچوں نے محنت سے بورڈ ٹاپ کیے‘ کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد یثرب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیف کے ذریعے اب تک ضلع ڈیرہ غازیخان کے 6574سمیت ڈویژن بھر کے 26341 ہونہار طلبائوطالبات کو وظائف کی مد میں تقریبا 73کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ا ورمجموعی طورپر ڈیرہ غازیخان ڈویژن سمیت ڈیڑھ لاکھ طلبائوطالبات میں ساڑھے سات ارب روپے کے تعلیمی وظائف تقسیم کر دیئے گئے ہیں‘ فنڈ میں وظائف 80فیصد میرٹ جبکہ 20فیصد یتیم ، سپیشل ، درجہ چہارم ملازمین اور اقلیتی مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کے بچوں کوکوٹہ کے تحت دیئے جا رہے ہیںاور جنوبی پنجاب کیلئے اضافی کوٹہ مختص کیاگیا ہے۔

پیف سکالر شپ کیلئے درخواست دینے کی ضرورت نہیں‘ادارے کا نمائندہ خود طلبہ تک رسائی حاصل کرتاہے پیف کے نمائندہ رانا ناصر سبحانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ جنوبی ایشیا میں اپنی نوعیت او رملکی تاریخ میں سب سے بڑا تعلیمی فنڈ ہے جسے گلوبل ڈونر فورم واشنگٹن کی " ٹاپ 10بیسٹ پریکٹس ان پبلک سیکٹر" کیلئے منتخب کیاگیا جو ادارہ کی کارکردگی اور شفافیت کا ثبوت ہے ․ اس موقع پرڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین ،پروفیسر جاوید احسن اختر، سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ او روالدین نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں رکن قومی اسمبلی مسز شہنازسلیم ، اراکین صوبائی اسمبلی ممتاز بھٹو قیصرانی ، بیگم نجمہ ارشد ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء ، ڈی او سی میاں اقبال مظہر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمداسداللہ شہزاد، رجسٹرار غازی یونیورسٹی ڈاکٹر نجیب حید ر ملغانی، ڈین ڈاکٹرراشدہ قاضی، ڈپٹی رجسٹرار شعیب رضا ، پیف کے حافظ محمد عثمان علی ، چودھری ظہو رحسین، پروفیسر ممتاز حسین سمیت افسران، تعلیمی اداروں کے سربراہان ، اساتذہ ، طلبہ اور والدین موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :