پہلی اسلام آباد اوپن آرچری چمپئن شپ آج سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے

بدھ 21 دسمبر 2016 23:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2016ء) پہلی اسلام آباد اوپن آرچری چیمپیئن شپ آج سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد آرچری ایسوسی ایشن کے صدر منظرشاہ نے بتایا ہے کہ آج کھلاڑیوں کی آمد ، رجسٹریشن اور ٹورنامنٹ کے حوالے سے بریفنگ ہوگی جبکہ باقاعدہ مقابلے کل 23دسمبر کوہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام کیٹگریز کے مقابلے 70میٹر شوٹنگ رینج پرہوں گے جبکہ خواتین کی بلائنڈ آرچری کا سپیشل ایونٹ بھی ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :