ملتان میٹرو بس منصوبے کا تمام ریکارڈ ایم ڈی اے کے پاس محفوظ ہے،ملتان کچہری میں آتش زدگی کی زد میں آنے والے ریکارڈ سے میٹرو بس منصوبے کی دستاویزات کا کوئی تعلق نہیں ،ترجمان ملتان میٹروبس پروجیکٹ

بدھ 21 دسمبر 2016 23:29

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کے ترجمان نے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ میٹرو بس منصوبے کا تمام ریکارڈ ایم ڈی اے کے پاس محفوظ ہے اور ضلع کچہری میں آتش زدگی کی زد میں آنے والے ریکارڈ سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاہے کہ میٹرو بس منصوبے کے روٹ ، بس ڈپو اور متاثرین کو کی جانے والی ادائیگی کا تمام لینڈ ریکارڈ ایم ڈی اے کی بلڈنگ میں واقع لینڈ ایکوزیشن کلکٹر کے آفس میں موجود ہے۔

اس کے علاوہ میٹرو بس منصوبے کا تمام دیگر ریکارڈ بھی ایم ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ، فنانس اور آڈٹ کے پاس موجود ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ ضلع کچہری میں آتش زدگی کی زد میں آنے والے ریکارڈ سے میٹرو بس منصوبے کی دستاویزات کا کوئی تعلق نہیں ہے۔