عوام کو بہترسے بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحت عامہ کی حفاظت کیلئے موثراقدامات کرنا ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن سائوتھ کا نصب العین ہے،چیئرمین بلدیہ جنوبی کراچی ملک فیاض اعوان

بدھ 21 دسمبر 2016 23:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) چیئرمین بلدیہ جنوبی کراچی ملک فیاض اعوان نے کہاہے کہ عوام کو بہترسے بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحت عامہ کی حفاظت کیلئے موثراقدامات کرنا ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن سائوتھ کا نصب العین ہے اسی سلسلے میں بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے ضلع جنوبی میںڈینگی،ملیریا اور ہمرجک فیور سمیت دیگرد موذی بیماریوں سے بچائو کیلئے مرحلہ وار اسپرے مہم تسلسل سے جاری ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے میونسپل کمشنرڈی ایم سی سائوتھ آفاق سعیدکے ہمراہ اسپرے مہم کے نئے مرحلے کے آغازکے موقع پر کیاڈائریکٹر سینیٹیشن محمدناصر اور دیگرمتعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے چیئرمین سائوتھ ملک فیاض اعوان نے کہاکہ عوام میں ڈینگی فیورکے مضمرات اور ان سے بچائو کی تدابیر سے آگاہی کیلئے مختلف ذرائع ابلاغ کا بھی استعمال کیا جائے چیئرمین ملک فیاض نے کہاکہ ڈینگی مچھروںاوردیگرموذی حشرات العرض کے مکمل خاتمے کیلئے بلدیہ جنوبی میں مرحلہ وار اسپرے مہم جاری رہے گی تاکہ عوام الناس کوان سے لاحق ہونے والی خطرناک بیماریوں سے تحفظ فراہم کیا جاسکے ہماری کوشش ہے کہ بلدیہ جنوبی کی کوئی گلی محلہ اور مارکیٹ ایریا اسپرے سے محروم نہ رہ جائے گنجان آبادعلاقوں اور تنگ گلیوں،مارکیٹوں اورفلیٹ ایریازمیں جہاں گاڑیاں نہ جاسکیں وہاں چھوٹی اسپرے گنوں کی مددسے اسپرے کرکے اس مہم کو کامیابی سے ہمکنارکیاجائے میونسپل کمشنرآفاق سعید نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے گھروں اور دفاترمیں بھی بلدیہ جنوبی کی جانب سے آنے والی مینول اسپرے ٹیموں سے اسپرے کروائیں، تاکہ مچھروں کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے اسکے علاوہ گھروں میں مچھردانیوں ، مچھرمار کوائل اور مچھرسے بچائوکیلئے لوشن کا بھی استعمال کریں، جبکہ گھروں میں کھلے برتنوں میں پانی کو ذخیرہ کرنے میں احتیاط کریں اور چھتوں پر پانی کی ٹنکیوں کوصحیح طورڈھانپ کررکھیں اورنظررکھیں کہ پانی کی ٹنکیاں اور لائنیں رسائوسے محفوظ رہیں۔

متعلقہ عنوان :