حکومت سندھ اور محکمہ صحت فوری طور پر ا س وبائی امراض پر قابو پانے کیلئے اقدامات کریں ‘بڑھتی ہوئی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی باعث سینکڑوں پریشان افراد کے لئے ہسپتالوں میں سہولیات فراہم کریں

ْالمصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ ، سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب کی بات چیت

بدھ 21 دسمبر 2016 23:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ ، سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے ملیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیزی سے پھیلتے ہوئے وبائی امراض پھیلنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ اور محکمہ صحت سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ا س وبائی امراض پر قابو پانے کیلئے اقدامات کریں اور بڑھتی ہوئی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی باعث سینکڑوں پریشان افراد کے لئے ہسپتالوں میں سہولیات فراہم کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی ملیر کے ٹرسٹی محمد اویس آفاقی سے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اویس آفاقی نے بتایا کہ اب تک سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں کو المصطفیٰ ملیر کے ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے لیکن مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں بھی سہولیات کم ہیں جسکے باعث صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر اس بیماری کو چکن گونیا سے منسوب تو کیا جارہا ہے لیکن مکمل تحقیق کے بغیر قبل از وقت کچھ کہنا مناسب نہیں ہے ۔ حاجی محمد حنیف طیب نے مزید کہا کہ حکومت کیلئے درجنوں مچھر پکڑنا اور تحقیق کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے اس کام کو فوری ہونا چاہیے اور ملیر و اطراف کے علاقوں سے فوری طور پر گندگی کے لگے ڈھیر ہٹائے جائیں مچھر مار اسپرے میں اضافہ کیا جائے اور ہنگامی اقدمات کرکے قیمتی جانوں کے ضیاع ہونے سے قبل فوری ایکشن میں آنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ المصطفیٰ کے ڈاکٹر ز اور رضا کارخصوصی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور مریضوں کے بھلائی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :