پیپلز پارٹی ملیر کے جیالوں کی جانب سے استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

23دسمبر کو عوام کا سمندر سابق صدر کا کراچی ائر پورٹ پر عظیم الشان استقبال ہوگا‘ملیر کے جیالے آصف زرداری کا پرتپاک استقبال کرینگے ‘آصف علی زرداری کی واپسی پیپلز پارٹی ایک نئی قوت بن کر اُبھرے گی طارق عزیز ‘غلام اکبر بلوچ ‘ اختر اداسی‘ شریف کھوسو کا مشترکہ بیان

بدھ 21 دسمبر 2016 23:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے رہنماء ضلع کونسل کراچی کے رکن طارق عزیز بلوچ ،یوسی 5لانڈھی کے سابق صدر غلام اکبر بلوچ ،رکن ضلع کونسل جہانگیر لاشاری ،،کونسلر اعجاز زوبی ،طاہر بشیر ،اختر کلمتی ،شریف لاشاری ،جاوید بشیر ،شریف کھو سو ،اختر اداسی ،لعل بخش عرف لالہ ،خلیل ہوٹ،ڈی ایم بلوچ ،ماسٹر عبدالرزاق ،نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 23دسمبر کو سندھ کے غیور عوام کراچی ائر پورٹ پر سابق صد ر مملکت آصف علی زرداری کا عظیم الشان استقبال کرینگے انہوں نے کے کہ استقبال کے حوالے سے ملیر کے جیالے پر جوش ہیں اس حوالے سے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں کارکنان اورعوام کو متحرک کرنے کے لئے ضلع ملیر کے تمام علاقوںمیں استقبالیہ کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں پیپلز پارٹی ملیر کے رہنمائوں نے کہاکہ 23دسمبر کو عوام کا سمندر آصف علی زرداری کا شاندار استقبال کرینگے آصف علی زرداری کی وطن واپسی پاکستان پیپلز پارٹی ایک عظیم قوت بن کر اُبھرے گی رہنمائوں اہل کراچی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 23دسمبر کے کراچی ائر پورٹ پر آصف علی زرداری کا فقید المثال استقبال کرکے ثابت کردیں کے کراچی پاکستان کا سیاسی قلعہ ہے اور یہاں کے عوام پاکستان کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔