چوہدری نثار کو شاید انتشار پھیلانے کا کوئی ٹاسک ملا ہو ،تاہم (ن) لیگ نی90 کی دہانی کی سیاست کو دہرایا تو پھر اسے کچھ نہیں ملے گا

وزیر صنعت وتجارت سندھ منظور وسان کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 21 دسمبر 2016 23:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) وزیر صنعت وتجارت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کو شاید انتشار پھیلانے کا کوئی ٹاسک ملا ہو ،تاہم (ن) لیگ نی90 کی دہانی کی سیاست کو دہرایا تو پھر اسے کچھ نہیں ملے گا ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو میڈیا سے بات چیت کررہے تھے،صوبائی وزیر نے کہا کہ مڈل ایسٹ ممالک میں بادشاہت ختم ،جبکہ پاکستان میں قائم ہورہی ہے،ہماری تحریک جمہوریت کو ڈی ریل نہیں،بلکہ 4 مطالبات کی منظوری کے لئے ہے،چودھری نثار کو شاید انتشار پھیلانے کا کوئی تاسک ملا ہو،تاہم (ن) لیگ نی90 کی دہائی کی سیاست دہرایا تو کچھ نہیں ملے گا،منظور وسان نے کہا کہ سیاسی یتیموں اور بیک ڈور سے اقتدار میں آنے والوں کا کوئی مشتقبل نہیں ہے،2017 پرانے راز فاش ہونے کا سل ہے جس میں قائد اعظم ،لیاقت علی کان،ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کے ساتھ کیا ہوا سب راز فاش ہوں گے،جبکہ سیاستدانوں کے بعد جرنیلوں نے بھی عد لیہ پر تنقید شروع کردی ہے۔