پشاور ہائیکورٹ نے پاک ترک اسکول کے اساتذہ کی ملک بدری روکنے کی درخواست خارج کردی

بدھ 21 دسمبر 2016 22:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2016ء) پشاور ہائیکورٹ نے پاک ترک اسکول کے اساتذہ کی ملک بدری روکنے کی درخواست مدعیان کے وکلاء کی غیرحاضری کے باعث خارج کردی۔

(جاری ہے)

پشاورہائیکورٹ میں پاک ترک اسکول اساتذہ کی ملک بدری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست گزار کے وکلاء کی غیر حاضری پر درخواست خارج کردی،پاک ترک اسکول کے اساتذہ کی ملک بدری کے خلاف طلبہ اوروالدین نے عدالت سے روجوع کیا تھا،عدالت نے درخواست پرحکم امتناعی جاری کرکے اساتذہ کی ملک بدری کو روکا تھا،کیس کی سماعت چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مظہرعالم میاں خیل پرمشتمل ڈویڑن بینچ نے کی۔

متعلقہ عنوان :