محکمہ وائلڈ لائف اٹک نے غیر قانونی شکاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ‘ایک ماہ کے دوران ایک لاکھ 83 ہزار جرمانہ

غیر قانونی شکار کرنے والوں سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی ‘ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر رضوانہ عزیز

بدھ 21 دسمبر 2016 20:53

پنڈیگھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) محکمہ وائلڈ لائف اٹک نے غیر قانونی شکاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ایک ماہ کے دوران 1,83000جرمانہ کیا،غیر قانونی شکار کرنے والوں سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر رضوانہ عزیز ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر رضوانہ عزیز نے صحافیوں کو بتایا کے ضلع بھر میں اپنے وائلڈ لائف کے ملازمین کو غیر قانونی شکاریوں سے سخت اقدامات کی ہدائت کر دی جس کو مد نظر رکھتے ہوئے محدود وسائل کے باجود ایک ماہ کے دوران لا تعداد شکاریوں کے چا لان کئے اور جرمانہ وصول کیاگیا ،تحصیل جنڈ سے انسپکٹر وائلڈ لائف غلام عباس نے 50000 انسپکٹر سید اعظم جمیل شاہ اٹک جس میں حضرو اور حسن ابدال بھی شامل ہے نی49000جرمانہ وصول کیاانسپکٹر محمد یاسین نے فتح جنگ سے 47000اور انسپکٹر نیاز علی خان نے تحصیل پنڈیگھیب سے 37000جرمانہ وصول کیا جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر نے بتایا کہ میں میں خود بھی وائلڈ لائف عملے کے ساتھ فیلڈ میں جا رہی ہوں کسی بھی غیر قانونی شکاری کو نہیں چھوڑا جائے گا ڈسٹرکٹ اٹک میں نایاب نسل کے پرندے اور جانور ہیں جن کی نسل کشی کو روکنا ہمارا اولین فریضہ ہے ڈسٹرکٹ اٹک کی دو تحصیلوں فتح جنگ اور حضرو میں لائسنس کے حامل شکاریوں کو صرف اتوار والے دن شکار کرنے کی اجازت ہو گی جبکہ اٹک کی باقی تحصیلوں میں ہر قسم کے شکار پر مکمل پابندی ہے

متعلقہ عنوان :