2018ء تک لوڈ شیڈنگ قصہ ماضی بن جائیگی‘ توانائی کے بحران اور دہشت گردی ختم کرکے رہیںگے‘

سی پیک منصوبہ ایک وژن کا عکاس ہے‘اس سے علاقے میں امن و سلامتی آئیگی اور ترقی کی نئی راہیں ہموار ہونگی، ارکان اسمبلی

بدھ 21 دسمبر 2016 20:53

لاہور۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ارکان اسمبلی ملک چوہدری محمد شہباز ، رمضان صدیق بھٹی،سید توصف شاہ،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان اور بی بی وڈیری سمیت دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ2018ء تک لوڈ شیڈنگ ماضی کا ایک قصہ بن جائے گی اور ہر طرف روشنیاں ہوں گی، ہماری حکومت توانائی کا بحران اور دہشت گردی ختم کرکے رہے گی،مسلم لیگ ن نے سیاست میں رواداری اور جمہوری اقدار اور شفافیت کے مثالی کلچر کو فروغ دیا ہے ، سی پیک منصوبہ ایک خطہ اور ایک وژن کا عکاس ہے،اس سے علاقے میں امن و سلامتی آئے گی،ترقی کے نئے مواقع اور نئی راہیں نکلیں گی اور پاکستان کو ترقی کی جانب لے کر جائیں گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ہسپتالوں کی حالت مثالی بنائیں گے،عوام کے میعار زندگی کو بلند کرنے اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے پروگراموں پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ سچی اور کھری سیاست نے جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کو ہر موقع پر شکست دی ہے، انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کرنے اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کو پے در پے شکستوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے،الزام تراشی کی سیاست کی خدمت اور شفافیت کے سامنے کوئی حیثیت نہیں۔

متعلقہ عنوان :