ضلع کونسل خانیوال کے چیئرمین کے لئے پولنگ کل ہوگی

بدھ 21 دسمبر 2016 20:53

خانیوال۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء)ضلع کونسل کے چیئرمین کے لئے کل پولنگ ہوگی مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کبیروالہ محمدمختیار کو پریذائیڈنگ آفیسر مقرر کیا ہے ضلع کونسل کے احاطے میں پولنگ صبح9بجے تاشام 4بجے تک ہوگی پولنگ اسٹیشن کے دو سو میٹر کی حدود میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے جہاں اسلحہ کی نمائش ،نینر ،پوسٹر لگانے پر سخت پابندی ہوگی ضلع کونسل کی چیئرمینی کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے انجینئر رضا سرگانہ امیدوار چیئرمین جبکہ تیمور خان ڈاہا اور چوہدری ضیاء الرحمن امیدوار وائس چیئرمین ہونگے ان تینوں امیدواروں کو ضلع کے تمام ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کی حمایت حاصل ہے ان کے مقابلے میں تحریک انصاف کے عبدالرحیم خان نیازی امیدوار چیئرمین جبکہ فرخ بلال نیازی اور آصف ندیم امیدوار وائس چیئرمین ہیں۔