وزیراعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے انٹرویو کل ہوں گے

بدھ 21 دسمبر 2016 20:53

وزیراعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے انٹرویو کل ہوں گے
ملتان۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) وزیراعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام میں داخلے کیلئے مستحق طالبات سے کل 22تا23دسمبرتک انٹرویولئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارے صنعت زارملتان میں اس پروگرام کے تحت 2اسپیشل کورسز ڈریس ڈیزائنگ اوربیوٹیشن کیلئے اب تک 298طالبات نے درخواستیں دی ہیں ۔ادارہ منیجر رانامحمودجاویدنے بتایاکہ انٹرویوزکے بعدمستحق 50طالبات کو میرٹ کی بنیاد پرداخلہ دیاجائے گا۔واضح رہے کہ یہ اسپیشل کورسز 6ماہ کے دوران مکمل کرائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :