ڈی پی او چنیوٹ کل کھلی کچہری لگائیں گے

بدھ 21 دسمبر 2016 20:46

چنیوٹ۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کیپٹن(ر)مستنصر فیروز کل بروزجمعرات کوتھانہ لنگرانہ میں عوام کی شکایات سننے اور ان کا موقع پر ازالہ کرنے کے لیے کھلی کچہری لگائیں گے۔کھلی کچہری کے لیے 11:30 بجیدن کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اگر کسی کو اندارج مقدمہ کے متعلق شکایت* ii۔زیر تفتیش مقدمات میں ناانصافی کی شکایتiii۔ پولیس کے رویہ کے خلاف شکایت یاپولیس کے متعلق کرپشن ،تشدد،یا دیگر شکایات ہوںتو بلا جھجک کھلی کچہری میں شامل ہو کر اپنا موقف بتائیں ۔ انشاء اللہ آپکی شکایت کا فوری موقع پر ازالہ کیا جائے گا۔