گوادر میں پانی کے بحران سے نمٹنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر گوادر

بدھ 21 دسمبر 2016 20:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر گوادر طفیل احمد بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر میں پانی کے بحران سے نمٹنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکیورٹی انچارج پاک آرمی بریگیڈیئر خرم شہزادکو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے شہر کو 150ٹینکروں کے ذریعے 200ٹرپ پانی روزانہ سپلائی کیا جاتا ہے جبکہ سوڈ ڈیم سے گوادر تک پائپ لائن کا کام 9ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ ضلع گوادر کے مختلف علاقوں جن میں پسنی، جیوانی، نگور، پشگان، گنز ودیگر شامل ہیں۔ ان تمام علاقوں میں ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہمی کیا جارہا ہے۔ پانی کی سپلائی شفاف طریقے سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :