سارک ممالک کے مابین باہمی تجارت کے فروغ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط اہمیت کے حامل ہے، محمد افضل

تجارتی معاہدوں میں سارک آربیٹریشن کونسل کی شق رکھے گے، تنازعات کی صورت میں سارکو اپنا کردار ادا کرسکے گا،صدر سرحد چیمبر آف کامرس

بدھ 21 دسمبر 2016 19:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2016ء)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سارک آربیٹریشن کونسل کے مابین سارک ممالک کے ساتھ باہمی تجارت کے فروغ ،ْتجارتی تنازعات کے حل سرمایہ کاری کے فروغ اور سارک ممالک کی بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے کے لئے ایک MOU پر دستخط ہوئے ہیں ۔ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محمد افضل اور سارک آربیٹریشن کونسل کے ڈائریکٹر ملک عمران احمد نے MOU پر دستخط کئے ۔

اس موقع پرسرحد چیمبر کے نائب صدر عابد اللہ یوسفزئی ،ْ چیمبر کے سابق صدر ذوالفقار علی خان ،ْ ٹسڈک کے پروگرام منیجر فیض محمد ،ْباجوڑ چیمبر کے صدر لالی شاہ ،ْ سوات چیمبر سے ایف پی سی سی آئی کی جنرل باڈی کے لئے نامزد ممبر عدنان علی ،ْ چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین خان گل اعوان ،ْ نعمان الحق ،ْ عبدالجلیل جان ،ْ راشد اقبال صدیقی اور ملک افتخار احمد اعوان ،ْ صادق امین ،ْ صدر گل ،ْ منصور شریف ،ْ حاجی رامبیل گل ،ْ سارکو کی مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن کنسلٹنٹ مہناز خورشید گردیزی اور لیگل ریسرچ آفیسر فاضان مرزا ،ْسمیڈا کے منیجر راشد امان اور صنعت و تجارت سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل نے تجارتی تنازعات کے حل اور سارک ممالک کے مابین باہمی تجارت کے فروغ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کو بڑی اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ اس عمل سے پاکستانی بزنس کمیونٹی کو سارک ممالک خاص طور پر افغانستان کے ساتھ باہمی تجارت میں پیدا ہونیوالے تنازعات کے حل میں مدد ملے گی اور دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا ۔

انہوں نے بزنس کمیونٹی سے کہا کہ وہ افغانستان سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کرتے وقت تجارتی معاہدہ کریں اور ان معاہدوں میں سارک آربیٹریشن کونسل کی ایک شق بھی رکھے تاکہ تجارتی تنازعات کی صورت میں سارکو اپنا کردار ادا کرسکے۔ اس سے قبل سارک آربیٹریشن کونسل کے ڈائریکٹر ملک عمران احمد نے چیمبر کے ممبران کو سارک ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ اور تجارتی تنازعات کے حل کیلئے سارک آربیٹریشن کونسل کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے تفصیلات پیش کیںجبکہ سارکو کی مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن کنسلٹنٹ مہناز خورشید گردیزی اور لیگل ریسرچ آفیسر فاضان مرزا نے ملٹی میڈیا پریذنٹیشن کے ذریعے سرحد چیمبر کے ممبران کو سارک آربیٹریشن کونسل کی جانب سے تجارتی تنازعات کے حل کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا۔