لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے وزیراعظم کا عزم خوش آئندہ ہے، نشاط احمد خان ڈاہا

بدھ 21 دسمبر 2016 19:35

خانیوال۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے وزیراعظم کا عزم خوش آئندہ ہے ۔ان خیالات کا اظہارممبر صوبائی اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی 2018ء تک لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ اور2022ء تک 30ہزارمیگا واٹ بجلی کی نیشنل سسٹم میں فراہمی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ اور سستی بجلی کی فراہمی کے لئے وزیراعظم کا عزم خوش آئندہ ہے۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ وزیراعظم توانائی منصوبوں کی خود نگرانی کررہے ہیں اور2022ء تک 30ہزار میگا واٹ بجلی کی کاوشوں سے توانائی بحران کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہوجائے گا۔ انہو ںنے کہا کہ جب نواز شریف نے اقتدار سنبھالا تو ملک میں بدترین لوڈ شیڈنگ تھی اور ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا ان کی دن رات محنتوں کے سبب مختصر عرصہ میں ملک میں لوڈ شیڈنگ آدھی رہ گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :