تحریک دفاع حرمین شریفین جمعہ کو شام ،برما اورکشمیرکے مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے طورپرمنائے گی

پاکستانی قوم جنرل قمرباجوہ کی قیادت کی مقامات مقدسہ اورمظلوم مسلمانوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیارہے ،آرمی چیف کادورہ سعودی عرب خوش آئند ہے سندھ اسمبلی اسلام پرپابندی کے خلاف بل فوری طورپرواپس لے برما ،شام اورکشمیرکے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف غیرملکی سفراء کوخطو ط لکھیں جائیں گے ،ترکی میں روسی سفیرکاقتل سازش ہے تحریک دفاع حرمین شریفین کے رہنمائوں عبدالغفورحیدری ، ساجدمیر، مولانافضل الرحمن خلیل ،لیاقت بلوچ ، شاہ اویس نورانی اور دیگر کا مرکزی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب

بدھ 21 دسمبر 2016 19:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) تحریک دفاع حرمین شریفین نے آئندہ جمعہ کو شام ،برما اورکشمیرکے مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے طورپربنانے کااعلان کردیاہے پاکستانی قوم جنرل قمرباجوہ کی قیادت کی مقامات مقدسہ اورمظلوم مسلمانوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیارہے جنرل قمرباجوہ کادورہ سعودی عرب خوش آئند ہے سندھ اسمبلی اسلام پرپابندی کے خلاف بل فوری طورپرواپس لے برما ،شام اورکشمیرکے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف غیرملکی سفراء کوخطو ط لکھیں جائیں گے ترکی میں روسی سفیرکاقتل سازش ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ان خیالات کااظہارتحریک دفاع حرمین شریفین کے سربراہی اجلاس میں کیاگیا تحریک دفاع حرمین شریفین کے مرکزی عہدیداران کااجلاس مقامی ہوٹل میں منعقدہوا جس میں تحریک دفاع حرمین شریفین کے سرپرست اعلی وڈپٹی چیئرمین سینٹ مولاناعبدالغفورحیدری ،سینیٹرپروفیسرساجدمیر،تحریک دفاع حرمین شریفین کے صدرڈاکٹرعلی محمدابوتراب ،سیکرٹری جنرل مولانافضل الرحمن خلیل ،سینئرنائب صدرلیاقت بلوچ ،نائب صدرعلامہ شاہ اویس نورانی ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولاناحامدالحق حقانی ،ترجمان حافظ سجادقمر،مولاناعتیق الرحمن شاہ ودیگرنے شرکت کی اجلاس میں ایک قراردادکے ذریعے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرباجوہ کی طرف سے تحفظ حرمین شریفین کے عزم کے اعادے پرانہیں خراج تحسین پیش کیاگیاورکہاگیاکہ جنر ل قمرباجوہ اپنی تعیناتی کے بعد سعودی عرب کاپہلادوہ کرکے اورحرمین شریفین کے تحفظ کااعادہ کرکے پاکستانیوں اورامت مسلمہ کے دل جیت لیے ہیں اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ تحریک دفاع حرمین شریفین کل 23دسمبربروزجمعہ کو شام خصوصا حلب ،کشمیراوربرما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے طورپرمنایاجائے گا اورملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے وجلسے منعقدکے جائیں گے اس موقع پرمساجدمیں شام ،کشمیراوربرماکے مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی اورظالم حکمرانوں کے اقدامات کے خلاف مذمتی قراردادیں منظورکی جائیں گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہاکہ مذہبی جماعتیں آپس میں متحد ہیں بعض عناصرپاکستان میں انتشارپھیلانے کے لیے دینی مدارس اورعلماء کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں ایسی مذموم کوششوں کی ہم مذمت کرتے ہیں اورانہیں یہ باروکرواتے ہیں کہ ایسی سازشوں کے خلا ف دینی جماعتیں متحد ہیں انہوں نے کہاکہ ترکی میں روسی سفیرکوایک سازش کے تحت قتل کیاگیاہے اسلام کبھی غیرملکی سفیروں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا تحریک دفاع حرمین شریفین کے رہنمائوں نے مزیدکہاکہ دینی مدارس پرچھاپوں کاسلسلہ بندکیاجائے سندھ اسمبلی میں خلاف اسلام جوبل پاس کیاگیاہے اسے فی الفورواپس لیاجائے اگریہ بل واپس نہ لیاگیاتوہم دیگرمذہبی جماعتوں کے ساتھ مل کرتحریک چلائیں گے رہنمائوں نے مزیدکہاکہ شام کے شہرحلب میں منظم اندازمیں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے بے گناہ بچوں ،عورتوں اورشہریوں کونشانہ بنایاگیاہے حکومت پاکستان اس حوالے سے فوری طورپراپناردعمل دے اوراوآئی سی کے پلیٹ فارم سے شام کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آوازاٹھائے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ برما ،شام اورکشمیرکے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف غیرملکی سفراء کوخطو ط لکھیں جائیں گے اورانہیں ان مظالم سے آگاہ کیاجائے گا اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ تحریک دفاع حرمین شریفین کومزیدمضبوط کیاجائے گا اورپورے ملک میں اس کی تنظیم سازی کی جائے گی ۔