پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 3.16 بلین روپے کے سودے

بدھ 21 دسمبر 2016 19:24

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 3.16 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ بدھ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3021 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 3.15 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 9320 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 1.11 بلین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.10 بلین روپے، خام تیل کے سودے کی مالیت 592.38 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 330.26 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 11.78 ملین روپے رہی اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 3.65 ملین روپے رہی۔ اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں کاٹن کی 5 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 1.82 ملین روپے رہی۔