سردار محمد یعقوب خان نے جرمنی کا نجی دورہ منسوح کردیا

بدھ 21 دسمبر 2016 16:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) آزاد کشمیر کے سابق صدر و وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مزکری رہنما سردار محمد یعقوب خان نے اپنا جرمنی کا نجی دورہ منسوح کردیا ہے۔ وہ 22 دسمبر کو کر اچی پہنچیں گے جہاں وہ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا استقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

سردار محمد یعقوب خان نے کراچی اور سندھ میں کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں کراچی ائیرپورٹ پہنچیں اور آصف زرداری کا پرتپاک استقبال کریں۔

سردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے بعد آزاد کشمیر میں پارٹی کو منظم کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا گذشہ پانچ سالہ دور آزاد کشمیر کی تاریخ میں تعمیر و ترقی اداروں کے قیام کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔