کرینہ کپور اور سیف علی خان کے نومولود صاحبزادے کی تصویر منظر عام پر آگئی

muhammad ali محمد علی منگل 20 دسمبر 2016 22:05

کرینہ کپور اور سیف علی خان کے نومولود صاحبزادے کی تصویر منظر عام پر ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 دسمبر2016ء) کرینہ کپور اور سیف علی خان کے نومولود صاحبزادے کی تصویر منظر عام پر آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی مشہور جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بیٹے کی پیدائش کے بعد انہیں دنیا بھر سے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دیے جا رہے تھے۔ اب کرینہ کپور اور سیف علی خان کے نومولود صاحبزادے کی تصویر بھی سامنے آگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصویر کو عوام کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔