اداکارہ ماہرہ خان ایشیاء کی پرکشش ترین خواتین میں شامل

منگل 20 دسمبر 2016 21:15

اداکارہ ماہرہ خان ایشیاء کی پرکشش ترین خواتین میں شامل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) اپنی جاندار اداکاری سے برصغیر پاک وہند میں اپنا نام منوانے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کے چرچے بھی اب دنیا بھر میں ہونے لگے ۔برطانوی اخبار ایسٹرن آئی کی جانب سے ایشیاء کی پرکشش ترین خواتین کیلئے ایک سروے کرایا گیا جس میں بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس سروے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی واحد اداکارہ ماہرہ خان نے فہرست میں نویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔

اس فہرست میں پہلے نمبر پر بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پاڈوکون، پریانکا چوپڑا دوسرے نمبر پر، نیہا شرما تیسرے نمبرپر، دھرشتی شرما چوتھے نمبر پر، ادکارہ عالیہ بھٹ پانچویں نمبر پر، سنایا ایرانی چھٹے نمبر پر، کترینہ کیف ساتویں نمبر پر، سونم کپور آٹھویں نمبر پر جبکہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نویں نمبر پر براجمان ہیں۔ اس فہرست میں دسویں نمبر پر ماڈل و اداکارہ گوہر خان شامل ہیں۔