ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کی تعیناتی کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت پنجاب حکومت اور ڈی جی ریسکیو کو نوٹس جاری،23جنوری کو جواب طلب

منگل 20 دسمبر 2016 20:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کی تعیناتی کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت پنجاب حکومت اور ڈی جی ریسکیو کو نوٹس جاری،23جنوری کو جواب طلب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان نے طارق مریدی کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے ملک اویس خالد ایڈووکیٹ پیش ہوئے درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسے نظر انداز کرکیڈاکٹر رضوان کومیرٹ کیبرعکس تعینات کیا گیادرخواست گزارنے مزید کہا کہ ڈاکٹر رضوان نصیر کی تعیناتی کیلئے قانونی تقاضے پورینہیں کئے گئے لہذا عدالت ڈی جی ریسکیو کی تعیناتی کالعدم،فیصلے تک کام سے روکنے کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :