صوبائی ڈویلپمنٹ فورم نے پنجاب میں ڈویلپمنٹ سیکٹر زکی ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کیلئی 1 ارب 40 کروڑ 9لاکھ 87 ہزار کی منظوری دیدی

منگل 20 دسمبر 2016 20:12

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2016-17 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 40ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی کل5 سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 1 ارب 40کروڑ9 لاکھ87ہزار روپے کی منظوری دے دی ۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی پنجاب محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی ساہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے 40ویں اجلاس میںجن ڈویلپمنٹ سکیٹرز کی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں روڈ سیکٹر کی سکیم ضلع راولپنڈی میں چکری تا کمبریال برآستہ دھادھمبر سے گنڈا کس لمبائی 25.85 کلومیٹر سڑک کی کشادگی و بہتری کیلئے 66 کروڑ 86 لاکھ 64 ہزار روپے، ضلع راولپنڈی نے کلر سیداں بائی پاس سڑک لمبائی 4.54 کلومیٹر (ترمیمی) کی تعمیر و مرمت کیلئے 49 کروڑ 18 لاکھ 71 ہزار روپے، صوبہ پنجاب میں خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام (فیز IV، پی سی II) کے تحت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کی طرف سے ترجیحات سڑکوں کی سکریننگ کیلئے 1 کروڑ 46 لاکھ 25 ہزار روپے، وویمن ڈویلپمنٹ سیکٹر کی سکیم ورکنگ وویمن ہاسٹلز کی پائیدار ڈویلپمنٹ کیلئے ماہرین کی خدمات کے حصول (پی سی II) کیلئے 89 لاکھ 96 ہزار روپے اور انوائرنمنٹ پروٹیکشن سیکٹر کی سکیم صوبہ پنجاب میں معیاری ماحولیات کی یقینی بشمول مشترکہ موثر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور جے اینڈ سی پروگرام کے تحت انڈسٹریل اسٹیٹس کیلئے انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی پنجاب کی استعداد کار کو مزید فعال بنانے کیلئے 21 کروڑ 68لاکھ 31 ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :