وزیراعظم کا ملتان آمد پر شاندار استقبال کریں گے،وفاقی اور صوبائی حکومت نے ملتان میٹرو منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کے دل جیت لیے ہیں،مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ کے رہنمائوں عبدالرحمن فری ودیگر کی پریس کانفرنس

منگل 20 دسمبر 2016 20:12

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ ملتان کے رہنمائوں عبدالرحمن فری،محموداقبال ،زبیرخان ودیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف نے ملتان میٹرو منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کے دل جیت لیے ہیں۔وزیراعظم کا ملتان آمد پر شاندار استقبال کریں گے۔

دھرنا سیاست کا کھیل کھیلنے والوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔مخالفین کی سازشیں ناکام ہوں گی۔وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں سی پیک سمیت ملکی ترقی و خوشحالی کے تمام منصوبے بروقت مکمل ہوں گے۔نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور پاکستان کے ایشیاء ٹائیگر بننے کا خواب جلد پورا ہوگا۔2018کے الیکشن میں بھی کامیابی مسلم لیگ (ن)کا مقدر ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما غلام حسین،شاہدبھٹی،ضمیرقریشی اور عبدالرزاق بھی موجود تھے۔لیگی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)ملتان میں دھڑے بندی کے خاتمے کا کریڈٹ چوہدری وحیدآرائیں اور شیخ طارق رشیدکو جاتا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے چودھری نوید ارائیں ،ْ مئیر ملتان نامزد کر کے کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں،ہم ان کی بھرپورحمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف نے وسائل کا رخ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا ہے جس سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا اور نہیں زندگی کی بنیادی سہولیات میسر آئیں گی۔ میٹرو بس سروس سے روزانہ ہزاروں طلباء و طالبات اور شہری سفر کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم ملتان کیلئے نئے میگاپروجیکٹس کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :