Live Updates

عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کا روشن سورج طلوع ہوچکا ہے‘ پانامہ لیکس پر ہر فیصلہ قبول ہے لیکن قوم آگاہ ہوچکی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے صدر جنوبی پنجاب اسحاق خان خاکوانی کا ملتان میں تقریب سے خطاب

منگل 20 دسمبر 2016 20:10

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے صدر جنوبی پنجاب اسحاق خان خاکوانی نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کا روشن سورج طلوع ہوچکا ہے ۔ پانامہ لیکس پر ہر فیصلہ قبول ہے لیکن قوم آگاہ ہوچکی ہے کہ کون کون اور کس کس نے ملکی وسائل کو بے رحمانہ و سفاکانہ انداز سے لوٹا اور بیرون ملک اربوں روپوں کی جائیدادیں بنائی ۔

پاکستان آج جن حالات سے نبرد آزما ہے ان کی واحد وجہ یہی ہے کہ مُلک میں انصاف کا نظام رائج نہیں اور جہاں انصاف کا دوہرا معیار ہو وہاں ادارے ترقی نہیں کرتے اور قوم اپاہج ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع ملتان کے زیر اہتمام اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر الگ الگ اظہار خیال کرتے ہوئے اعجاز حسین جنجوعہ ( ضلعی صدر ملتان ) ، عون عباس بپی ( ریجنل سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب ) ، ملک عامر ڈوگر ( MNA) ، ظہیر خان علیزئی ( MPA) ، جاوید اختر انصاری ( MPA) و دیگر عہدیداران خالد جاوید وڑائچ ، معین قریشی ، ذہین کنول ، سعدیہ بھٹہ ،رانا جبار، جواد امین قریشی، یوسف ڈمرا،نادر نواز خان ، نسیم خان، عمران نواز سیال اور ڈاکٹر فاروق لنگاہ نے کہا کہ ملک میں حقیقی و پائیدار جمہوریت کے قیام کے لئے لازم ہے کہ تحریک انصاف کے منشور و مقاصد کو عام کیا جائے ۔

پیپلز پارٹی کا خاتمہ ہو جانے کے بعد ن لیگ اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے لیکن پانامہ لیکس اللہ کی طرف سے ایک ایسا موقع ہے جس سے ملکی ترقی و خوشحالی کی نئی سمت کا تعین ہوگا۔ پارٹی کارکن عمران خان کی آوازپر لبیک کہنے کو آج بھی تیار ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے ہم آپس کی لڑائی جھگڑوں کی بجائے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف سیاسی حکمت عملی اختیار کریں اور پارٹی کو مزید مظبور کریں ۔

تقریب سے محمد سلیم بخاری ، شیخ سلمان نعیم ،ڈاکٹر خالد کھوکھر ، عاصم ڈہیڑ ، بابر کھوکھر ، سبین گُل خان ،یاسر بلوچ ، شاہینہ انصاری ،سلمان قریشی ، ڈاکٹر عارف ہانس ، بابر شاہ ، ملک عبد الستار آرائیں، محسن جنجوعہ، کرنل R عابد کھگہ اور ڈاکٹر جام ذولفقار نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر رائو امجد ،شاہ رخ خان ، یونس جاوید انصاری ،رائو ظفر اقبال ، اعجاز فاطمہ ، ارشاد سیال ، مظہر نیازی ، نوشیروان خان نیازی ، سرفراز بھٹہ سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔۔۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات