ْضلعی چیئر میں حکومتی حمائت یا فتہ امیدوار کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو نے کا قوی امکان

منگل 20 دسمبر 2016 20:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء)ضلعی چیئر میں حکومتی حمائت یا فتہ امیدوار کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو نے کا قوی امکان تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تیسرے بڑے شہر کے ضلعی چیئر مین کے لیے حکو متی 2امیدوار وں نے کاغذات جمع کروائے تھے جن میں حکو متی ایم این اے میاں فاروق کے بیٹے قاسم فاروق اور مد مقا بل بھی حکو متی ایم این اے عا صم مذیر کے بھا ئی سابق ضلع ناظم زا ہد نذیر ضلعی حکو مت کے سربراہ کے امیدوار تھے مسلم لیگ نون کی قیادت نے قاسم فاروق کو نظر انداز کر کے ذاہد نذیر کو پارٹی ٹکٹ دے دی قا سم فاروق نے دلبرداشتہ ہو کر ضلعی چیئر میں کے الیکشن سے دستبراری کا اعلان کر دیا اور انکے والد ایم این اے میاں فاروق نے ایم این اے کی سیٹ سمیت مسلم لیگ نون کی بنیا دی رکنیت سے استعفیٰ دے چکے ہیں اس طرح ضلعی الیکش میں اکیلے رہجا نے سے زا ہڈ نذیر بلا مقا بلہ ضلعی چیئر میں منتخب ہو جا یئں گے ۔