کراچی میں مکمل امن کے حصول کیلئے مزید ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے،کورکمانڈر کراچی

کراچی کا امن رینجرز اور عوام کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ا، عوام کا رینجرز پر اعتماد جوانوں کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا آئینہ دار ہے کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کی رینجرز ہیڈ کواٹرز کے پہلے دورہ کے موقع پر گفتگو

منگل 20 دسمبر 2016 20:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کہاہے کہ کراچی میں حاصل کردہ اہداف کو رینجرز اور عوام مل کر ناقابل واپسی بنائیں گے اور اس حصول کے لئے مزید ٹھوس اقدامات کریں گے۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد رینجرز ہیڈ کواٹرز کا پہلا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کہاکہ کراچی کا امن رینجرز اور عوام کی قربانیوں کا نتیجہ ہے اور عوام کا رینجرز پر اعتماد جوانوں کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا آئینہ دار ہے۔شہر قائد میں امن و امان کے قیام کے لئے حاصل کردہ اہداف کو رینجرز اور عوام مل کر ناقابل واپسی بنائیں گے۔کورکمانڈرکراچی نے کہا کہ کراچی کے امن کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا اور مکمل امن کے حصول کے لئے مزید ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :