پاکپتن ، تین مختلف حادثات میں دو افرادہلاک ،ایک شدید زخمی ہو گیا

منگل 20 دسمبر 2016 16:57

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) تین مختلف حادثات میں دو افرادہلاک ،ایک شدید زخمی ہو گیا۔پہلے حادثہ میں چک 71-EBکے محمد سرور کا بھائی عبدالرزا ق موٹر سائیکل پر عارفوالا جا رہا تھا بھٹہ اشرف جوئیہ کے قریب تیز رفتار ٹریکڑ ٹرالہ کی موٹر سائیکل ٹکر سے عبدالرزا ق ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

دوسرے حادثہ میں چک181-EB پولیس نی کا رہائشی محسن ولد صدیق موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ 193-EB کے قریب تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے محسن ولد صدیق ہلاک ہو گیا ۔ تیسرے حادثہ میں ڈالہ نے ملکہ ہانس کے محمد اعظم کے سڑک کنارے کھڑے والد محمد عباس ڈالہ مارا جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

متعلقہ عنوان :