2015-16ء میں وزارت اطلاعات کے ماتحت اداروں کے 32 منصوبوں کیلئے 390 ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

منگل 20 دسمبر 2016 16:55

2015-16ء میں وزارت اطلاعات کے ماتحت اداروں کے 32 منصوبوں کیلئے 390 ارب روپے ..
اسلام آباد ۔20دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2015-16ء میں وزارت اطلاعات کے ماتحت اداروں کے 32 منصوبوں کیلئے 390 ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طلحہ محمود‘ اعظم موسیٰ خیل‘ ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایوان کو بتایا کہ وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کے ماتحت اداروں کے 32 منصوبوں کیلئے مالی سال 2015-16ء کے دوران 390 ارب 90 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔

اس عرصے میں پی ایس ڈی پی کے تحت سب سے زیادہ منصوبے بلوچستان میں دیئے گئے ہیں جتنی رقم مختص کی گئی اس میں سے 304 ارب 53 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :