ڈیپارٹمنٹس ون ڈے کرکٹ کپ،دوسرے رائونڈ کے اختتام پر ایس ایس جی سی کی ٹیم پوائنٹس کے حوالے سے سر فہرست

منگل 20 دسمبر 2016 16:50

ڈیپارٹمنٹس ون ڈے کرکٹ کپ،دوسرے رائونڈ کے اختتام پر ایس ایس جی سی کی ..

لاہور۔20 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) ڈیپارٹمنٹس ون ڈے کرکٹ کپ کے دوسرے رائونڈ کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر ایس ایس جی سی کی ٹیم سر فہرست ہے ۔ایس ایس جی سی کی ٹیم نے دو میچز کھیل کر دونوں میں کامیابی حاصل کی اور 4پوائنٹس حاصل کیئے ۔

(جاری ہے)

ایس این جی پی ایل کی ٹیم نے بھی چار پوائٹس حاصل کیئے لیکن اس کی دوسری پوزیشن ہے ۔واپڈا کی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔ایچ بی ایل کا چوتھا ،کے آر ایل کا پانچواں اور این بی پی کا چھٹا ،پی آئی اے کا ساتواں اور یو بی ایل کی ٹیم کا 8واں نمبر ہے ۔ڈیپارٹمنٹس ون ڈے کپ کا تیسرا رائونڈ آج بدھ کے روز سے ملک کی مختلف گرائونڈز میں ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :