چیرمین سینیٹ نے انچارج وزیرکابینہ ڈویژن کوکل ایوان میں طلب کرلیا

وزیرانچارج بتائیں کن وجوہات پرمشترکہ مفادات کونسل کوبائی پاس کیاگیا،ریگولیٹری اتھارٹیزکووزارتوں کے ماتحت کرنے کی کیامجبوری تھی؟چیئرمین سینیٹ رضاربانی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 دسمبر 2016 16:39

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20دسمبر2016ء) :چیرمین سینیٹ رضاربانی نے ریگولیٹری اتھارٹیزکووزارتوں کے ماتحت کرنےپرانچارج وزیرکابینہ ڈویژن کوکل ایوان میں طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے سینیٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ وزیر انچارج بتائیں کن وجوہات پر مشترکہ مفادات کونسل کو بائی پاس کیاگیا جبکہ کس قانون کےتحت ریگولیٹری اتھارٹیزکووزارتوں کےماتحت کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ کیا ریگولیٹری اتھارٹیزکاتصورختم کیا گیا ہے۔رضاربانی نے مزید جواب طلب کیاہے کہ ریگولیٹری اتھارٹیزکو وزارتوں کے ماتحت کرنے کی کیا مجبوری تھی؟

متعلقہ عنوان :