عامر خان کی فلم "دنگل" پاکستان میں ریلیز نہیں کی جائے گی ، فلم کی تشیہر اور نمائش کے حقوق رکھنے والی کمپنی کا بیان

منگل 20 دسمبر 2016 16:36

عامر خان کی فلم "دنگل" پاکستان میں ریلیز نہیں کی جائے گی ،  فلم کی تشیہر ..

بھارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 دسمبر2016ء) بھارتی نجی ویب سائیٹ کے مطابق عامر خان کی فلم "دنگل" پاکستان میں ریلیز نہیں کی جائے گی ، ویب سائیٹ نے یہ دعوی فلم کی تشیہر اور نمائش کے حقوق رکھنے والی کمپنی کی جانب سے کیا ہے۔

(جاری ہے)


تفصیلات کے مطابق دو دن پہلے پاکستان میں پاکستانی سینما میں بھارتی فلموں کی نمائش سے پابندی ہٹا کر نمائش کی اجازت دی گئی ہے ، کہا جا رہا تھا کہ یہ پابندی عامر خان کی فلم "دنگل" کی وجہ سے ہٹائی گئی ہے تاکہ فلم کو پاکستان میں نمائش کے لیئے پیش کیا جا سکے ، تاہم اب بھارتی میڈیا نے ایسا دعوی کیا ہے کہ فلم کی تشیہر اور نمائش کے حقوق رکھنے والی کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلم "دنگل" پاکستان میں ریلیز نہیں کی جائے گی ، جس کی وجہ انہوں نے پاک بھارت جاری کشیدہ حالات بتائے ہیں۔