اورنگی ٹائون میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری سیکٹر 11 ای میں غیر قانونی تجاوزات مسمار کردی گئیں

منگل 20 دسمبر 2016 16:46

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) اورنگی ٹائون میںقبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری سیکٹر 11 ای میں غیر قانونی تجاوزات مسمار کردی گئیں۔منگل کے روز پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد رضوان خان نے اورنگی ٹائون انسداد تجاوزات سیل کے افسران اور عملے کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔انہوں نے بتایا کہ قبضہ چھوڑانے کے لئے انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے تعاون نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کورین اسپتال اور جرمن اسکول کو وارننگ دی گئی کہ ایک ہفتے میں اگر انہیں فنکشنل نہ کیا گیا تو بحق سرکار اراضی ضبط کرلی جائے گی۔ اکبر شہید چوک یونٹ121پر دوبارہ کاروائی کی گئی اور انہیں تنبہ کی گئی کہ اگر تین دن میں کاغذات پیش نہ ہوئے تو اس جگہ کو مکمل مسمار کردیا جائے گا۔اس طرح 16-Iپر پونے سات ایکڑگلشن بہار پر قبضے کی کوشش ناکام بنادی گئی جبکہ سیکٹر11ای میں غیر قانونی تجاوزات مسمار کردی گئیں ہیں۔