ڈائو میڈیکل کالج میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس پرسوں شروع ہوگی

منگل 20 دسمبر 2016 16:46

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) ڈائو میڈیکل کالج مختلف امراض اور تحقیق کے حوالے سے تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس پرسوں جمعرات سے شروع ہوگی۔ڈائو یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلرپروفیسر مسعودحمید خان، پرنسپل ڈائو میڈیکل کالج کے پروفسر جنید اشرف اور ایسوسی ایشن آف فزیشن آف پاکستان آف نارتھ امریکہ کے پروفیسر نصر قریشی نے منگل کے روز مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کانفرنس میں صحت سے متعلق(10)مضوعات پر لیکچر دیے جائینگے اور پوسٹر کی نمائش بھی ڈائو یونیورسٹی میں منعقد کی جائے گی۔

کانفرنس میں ملکی اور بیرونی ماہرین امراض قلب سمیت مختلف بیماریوںپر جدید اور بین العقوامی تحقیق کے بارے میںنہ صرف آگاہ کرئینگے بلکہ اپنے تحقیقی مقالے بھی پیش کرینگے۔

(جاری ہے)

پروفیسر نصر قریشی نے بتایا کہ سالانہ ونٹر کانفرنس کا مقصد ڈائو المنائی اور سابق طلبہ و طالبات کو نہ پیشہ ورانہ اور صلاحیت کے تبادلہ کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے ساتھ طبی تعلیم اور سائنسی ترقی کو فروغ دیاسکے۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں طب کی جدید طریقہ تعلیم، پاکستان میں تشخیص نہ ہونے والی بیماریوں، قومی صحت پالیسی، انفیکشن سے لگنے والی بیماریوں پرخصوسی لیکچر دیے جائینگے۔انہوں نے بتایا کانفرنس میں دنیا بھر کے ماہرین 120تحقیقی مقالے پیش کرئینگے۔